ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی: ہولی پر 1900 سے زیادہ لوگ شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے

دہلی: ہولی پر 1900 سے زیادہ لوگ شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے

Sat, 03 Mar 2018 20:41:53    S.O. News Service

نئی دہلی3مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی پولیس نے جمعہ کو ہولی کے دن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت اقدامات کئے اور شراب پی کر گاڑی چلانے والے 1900 سے زیادہ لوگوں پر کارروائی کی۔ پولیس نے کل9,300سے زیادہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی۔پولیس کے ایک سینئر حکام نے بتایا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کے 1,918مقدمات میں سے 608 کیس قومی دارالحکومت کے جنوبی حصے سے متعلق ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بغیر ہیلمیٹ کے دو پہیوں کی گاڑی چلانے والے4,634 لوگوں کا چالان کیا، جبکہ تین لوگوں کو بٹھا کرا سکوٹر یا موٹر سائیکل چلانے والے1,164لوگوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس نے کہا کہ دوسرے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر1,589 لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔


Share: